ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار :پینےکے پانی کا معیار جانچنے کے لئے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دیں : ضلع ترقی جات نگرانی میٹنگ میں ایم پی اننت کمار

کاروار :پینےکے پانی کا معیار جانچنے کے لئے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دیں : ضلع ترقی جات نگرانی میٹنگ میں ایم پی اننت کمار

Fri, 27 Dec 2019 20:47:05    S.O. News Service

بھٹکل:27؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)پینے کے پانی کا معیار جانچنے کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈ ے نے ضلع افسران کو ہدایات دیں۔

اترکنڑا ڈی سی دفتر میں جمعہ کو ضلع سطح کی ترقی اور نگراں کار کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع میں 13465کنوؤں میں سے 9600کنوئیں پینے کےلائق نہیں ہونےکا پتہ چلاہے۔ اگلے موسم گرما تک  عوام کو معیاری پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے ضلع پنچایت سی ای اؤ کوہدایت دی۔ انہوں نےکہاکہ فروری 2020تک عوام کو پینے کا معیاری فراہم کرنے کے لئے کیا کچھ اقدامات اٹھائے جاسکتےہیں اٹھائیں اور زائد امداد کی ضرورت ہوتو پیش کش ارسال کرنےکہا۔ اسی طرح انہوں نے عوام میں آیوشمان بھارت کے متعلق بیداری پیدا کرنے کی صلاح دی۔ اپاہجوں کو متعلقہ علاقوں میں اسناد تقسیم کرنے کےلئے سہولیات فراہم کرنے کہا۔

میٹنگ میں ایم پی نے کہاکہ میدانی رفع حاجت سے نجات پانے کے لئے عوام کے لئے تعمیر کردہ ٹائلیٹ کو لازمی طورپر استعمال  کیاجائے، اس تعلق سے افسران کو  مصدقہ جانکاری لینے کہا۔  اگلی میٹنگ میں اس تعلق سے مکمل جانکاری دینے کی با ت کہی۔ اس کے علاوہ زرعی وغیرہ معاملات بھی زیر بحث آئے۔  رکن پارلیمان نے مختلف محکمہ جات کی تفصیلی جانکاری لیتے ہوئے ایک لمبی میٹنگ کی۔ میٹنگ رکن پارلیمان روپالی نائک، ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار ، ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن اور اپر ڈی سی ناگراج سنیگریر موجود تھے۔

 


Share: